Home نیوز پاکستان انتخابات نئی حلقہ بندیوں کے بعد کروائے جائیں،جی ڈی اے کا مطالبہ

انتخابات نئی حلقہ بندیوں کے بعد کروائے جائیں،جی ڈی اے کا مطالبہ

Share
Share

اسلام آباد:گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ انتخابات نئی حلقہ بندیوں کے بعد کروائے جائیں۔

الیکشن کمیشن کا سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے، اسی حوالے سے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی سربراہی میں گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) وفد نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے مشاورت کی ہے۔

جی ڈی اے کے وفد سے ملاقات کے دوران چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ دیگر جماعتوں سے مشاورت اور فیڈ بیک کو مدِنظر رکھتے ہوئےاہم اجلاس طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں حلقہ بندیوں کے دورانیے کو مزید کم کرنے کے بعد الیکشن کمیشن انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرے گا۔

مشاورت کے دوران جی ڈی اے کی جانب سے نئی حلقہ بندیاں کرنے کے فیصلے کی مکمل تائید کی گئی۔

گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کیلئے حلقہ بندیاں شفاف انتخابات کی بنیاد ہیں، نئی مردم شماری کے مطابق حلقہ بندیوں کا کام مکمل کیا جائے، انتخابی فہرستوں کی تجدید کی جائے اور انتخابات نئی حلقہ بندیوں کے بعد کروائے جائیں۔

جی ڈی اے کے وفد نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن کے احکامات کے مطابق تمام صوبائی افسران کے ٹرانسفرز کو یقینی بنایا جائے، چیف الیکشن کمشنر کے نگران وزیرِ اعلیٰ سندھ کو خط لکھنے کے باوجود ٹرانسفر و پوسٹنگ نہیں روکی جا رہی ہیں۔

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے الیکشن کمیشن کے سامنے مطالبہ رکھا کہ غیر جانبدار ریٹرننگ افسران کو لگایا جائے، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز، مختلف وفاقی سروسز کے افسروں کو ریٹرننگ آفیسر تعینات کیا جائے اور تمام انتظامات کو مکمل کرنے کے بعد الیکشن شیڈول کا اعلان کیا جائے۔

جی ڈی اے کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ایکشن پلان تیار کیا ہوا ہے جس پر سختی سے عمل ہونا چاہیے، تمام بلدیاتی اداروں کو انتخابات تک معطل کیا جائے، ایڈمنسٹریٹرز تعینات کئے جائیں تاکہ شفاف انتخابات کو یقینی بنایا جائے۔

اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آئین اور قانون کے تحت شفاف انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے، جی ڈی اے کی مختلف تجاویز انتہائی اہم ہیں، الیکشن کمیشن ان تجاویز کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن جی ڈی اے کی ان تجاویز پر آئین و قانون کے مطابق فیصلہ کرے گا اور حلقہ بندیوں کے کام کی شفافیت کو یقینی بنائے گا۔

Share
Related Articles

بریتھ پاکستان کانفرنس: موسمیاتی تبدیلی انسانی بقا کیلئے سنگین خطرہ قرار، مشترکہ حکمت عملی پر زور

Islamabad: دو روزہ “بریتھ پاکستان کانفرنس” میں ماہرین، پالیسی سازوں اور مختلف...

ڈی جی آئی ایس پی آر: پاکستان نے معرکۂ حق میں بڑے دشمن کو عبرتناک شکست دی

Rawalpindi: Ahmed Sharif Chaudhry نے کہا ہے کہ پاکستان نے معرکۂ حق...

فرضی آمدن پر ٹیکس غیر آئینی قرار، وفاقی آئینی عدالت نے سیکشن 7E کالعدم قرار دے دیا

Islamabad: Federal Constitutional Court Pakistan نے انکم ٹیکس آرڈیننس کی متنازع شق...

گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف

Gilgit: Shehbaz Sharif نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی تمام صوبوں،...