Home Uncategorized اداکارہ شگفتہ اعجاز کا جوان نظر آنے کیلئے راز سامنے آگیا

اداکارہ شگفتہ اعجاز کا جوان نظر آنے کیلئے راز سامنے آگیا

Share
Share

لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے جوان نظر آنے کیلئے تیسری بار بوٹاکس کروالیا۔

شگفتہ اعجاز نے اپنے یوٹیوب چینل پر نیا وی لاگ شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے اپنے چہرے پر جھریوں اور بوٹاکس کروانے سے متعلق بات کی ہے۔

اداکارہ کا اپنے وی لاگ کے آغاز میں بتانا ہے کہ بوٹاکس کروانے سے قبل انہیں متلی محسوس ہو رہی ہے۔بعد ازاں بوٹاکس کرواتے ہوئے اور بوٹاکس کے بعد کے مناظر بھی شگفتہ اعجاز نے اپنے وی لاگ میں مداحوں کے ساتھ شیئر کیے ہیں۔

اداکارہ شگفتہ اعجاز کا بتانا ہے کہ انہوں نے یہ چوتھی بار بوٹاکس کروایا ہے جس سے ان کے ماتھے، آنکھوں گرد کی جھریاں ختم ہو گئی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ یہ اپنی اپنی خواہش کی بات ہے آج کل بہت سے لوگ بوٹاکس کروا رہے ہیں، کچھ لوگ اس سے متعلق کھل کر بات کرتے ہیں اور اعتراف کرتے ہیں کہ انہوں نے سکن ٹریٹمنٹ لیا ہے جبکہ کچھ لوگ اس معلومات کو چھپاتے ہیں۔

شگفتہ اعجاز کا اپنے وی لاگ میں یہ بھی بتانا ہے کہ یہ ان کے کرداروں پر منحصر کرتا ہے کہ وہ بوٹاکس کروائیں یا نہیں، کچھ کرداروں کے لیے چہرے پر جھریاں ضروری ہوتی ہیں کچھ میں جھریاں چھپانی ہوتی ہیں۔

ان کا بتانا ہے کہ وہ لگاتار بوٹاکس ٹریٹمنٹ نہیں لیتی ہیں، وہ طویل عرصے اور وقفے کے بعد بوٹاکس کرواتی ہیں۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...