Home نیوز پاکستان شہر قائد کی طالبات نے بڑا کارنامہ کر دکھایا

شہر قائد کی طالبات نے بڑا کارنامہ کر دکھایا

Share
Share

کراچی : شہر قائد کی باصلاحیت طالبات نے بڑا کارنامہ انجام دیتے ہوئے مریضوں کو جلد از جلد طبی سہولت کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اسمارٹ وینٹی لیٹر تیار کیا ہے۔

یہ وینٹی لیٹر کیسے کام کرتا ہے اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں علیگڑھ یونیورسٹی کراچی کی ذہین طالبہ سیدہ دعا ہاشمی نے اپنی اس کاوش کے بارے میں ناظرین کو بتایا۔

انہوں نے کہا کہ یہ اسمارٹ مکینکل وینٹی لیٹر ہے جو ہم 8 طالبات نے مل کر بنایا ہے، یہ مکمل طور پر وینٹی لیٹر نہیں ہے اسے ایک موبائل ایپ کے ذریعے بلیو ٹوتھ سے کنکٹ کی ہوئی ڈیوائس ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو پریشر پھیپڑوں کو درکار ہوتا ہے چاہے وہ کسی بھی عمر کے افراد میں ہوں تو یہ اسمارٹ وینٹی لیٹر ایمرجنسی کی صورت میں فرسٹ ایڈ کے طور پر انہیں مہیا کرتا ہے۔

سیدہ دعا ہاشمی نے بتایا کہ ہم نے یہ ڈیوائس کالج ایگزہبیشن کیلئے تیار کیا تھا اور اس کو بنانے میں تقریباً دو ماہ لگے اور اس پر 30 ہزار روپے کی لاگت آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسے گھر میں بھی باآسانی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش کے کہ کوئی کمپنی ہماری اس پروڈکٹ پر کام کرے اور اسے آگے لے کر جائے۔

Share
Related Articles

خواتین کو کیسے لڑکے متوجہ کرتے ہیں؟ اداکارہ نمرہ شاہد نے دلچسپ رائے دے دی

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ شاہد نے خواتین کی...

پاکستان اور ایران کا مشترکہ ٹرانسپورٹ کمیٹی فعال کرنے پر اتفاق، تجارتی روابط میں بہتری کی امید

پاک ایران ٹرانسپورٹ تعاون کو فروغ دینے کا فیصلہ پاکستان اور ایران...

وینزویلا میں تباہ کن زلزلہ، صدر مملکت اور وزیراعظم کا اظہارِ افسوس

وینزویلا میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پاکستان کے صدرِ مملکت...

9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ

نویں محرم الحرام پر ملک بھر میں ماتمی جلوسوں کا انعقاد شہدائے...