Home نیوز پاکستان خیبرپختونخوا کی متعدد جامعات کا فیسوں سے متعلق اہم فیصلہ

خیبرپختونخوا کی متعدد جامعات کا فیسوں سے متعلق اہم فیصلہ

Share
Share

پشاور : خیبرپختونخوا کی متعدد جامعات نے اخراجات پورے کرنے کیلئے فیسوں میں اضافہ کردیا، ہاسٹل فیسوں ، پری میڈیکل، پری انجینئرنگ اور 4 سالہ بی ایس پروگرام کی سمسٹر فیس میں اضافہ کیا گیا۔

خیبرپختونخوا کی متعدد جامعات نےفیسوں میں اضافہ کردیا گیا ، جامعات کے اخراجات پورے کرنے کیلئے فیسوں میں اضافہ کیا گیا۔

اسلامیہ کالج یونیورسٹی، جامعہ پشاور،کےایم یو اور زرعی یونیورسٹی کی فیسیں بڑھا دی گئیں ، دستاویز میں بتایا گیا کہ اسلامیہ کالج انتظامیہ نے ہاسٹل فیسوں میں بھی 3 ہزار روپے کا اضافہ کردیا ہے۔

اسلامیہ کالج انتظامیہ نے اوپن میرٹ پر پری میڈیکل کی فیس 45 ہزار سےبڑھا کر 49 ہزار 465 کردی جبکہ سیلف فنانس پرپری میڈیکل کی فیس 98 ہزار سےبڑھ کر 1 لاکھ 11 ہزار روپے کردی گئی۔

دستاویز میں بتایا گیا کہ پری انجینئرنگ میں 5 ہزار روپےکے اضافے کےبعد فیس 47 ہزار روپے ہوگئی جبکہ 4 سالہ بی ایس پروگرام میں بھی 5 ہزار روپے فی سمسٹر کا اضافہ کیا گیا۔

اسی طرح ایم فل کی فیس 5 ہزار اور پی ایچ ڈی کی فیس میں فی سمسٹر7 ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

جامعہ پشاور نے بھی بی ایس،ماسٹرز،ایم فل اور پی ایچ ڈی فیسوں 10 سے13 فیصد اضافہ کردیا جبکہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے بھی امتحانی فیسوں میں اضافہ کر کے اعلامیہ جاری کردیا۔

Share
Related Articles

خواتین کو کیسے لڑکے متوجہ کرتے ہیں؟ اداکارہ نمرہ شاہد نے دلچسپ رائے دے دی

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ شاہد نے خواتین کی...

پاکستان اور ایران کا مشترکہ ٹرانسپورٹ کمیٹی فعال کرنے پر اتفاق، تجارتی روابط میں بہتری کی امید

پاک ایران ٹرانسپورٹ تعاون کو فروغ دینے کا فیصلہ پاکستان اور ایران...

وینزویلا میں تباہ کن زلزلہ، صدر مملکت اور وزیراعظم کا اظہارِ افسوس

وینزویلا میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پاکستان کے صدرِ مملکت...

9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ

نویں محرم الحرام پر ملک بھر میں ماتمی جلوسوں کا انعقاد شہدائے...