Home Uncategorized سالانہ سست شہریوں کا مقابلہ، طویل وقت تک لیٹے رہنے والے کو 1000 یورو ملیں گے

سالانہ سست شہریوں کا مقابلہ، طویل وقت تک لیٹے رہنے والے کو 1000 یورو ملیں گے

Share
Share

مونٹی نیگرو: یورپ کے ایک چھوٹے سے ملک مونٹی نیگرو میں سالانہ سست شہریوں کا مقابلہ شروع ہوگیا ہے، اس میں سب سے طویل وقت تک لیٹے رہنے والے ایک خوش نصیب کو 1000 یورو انعام دیا جائے گا۔

کئی روز قبل پلوزائن شہر کے مضافات میں واقع ایک دیہات بریزنے میں ایک جھونپڑا نما خیمہ لگایا گیا ہے جہاں ُسستی مقابلہ شروع ہوگیا۔

گزشتہ برس 117 گھنٹے تک لیٹے رہنے والے شخص کو فاتح قرار دیا گیا تھا، اب بھی یہ مقابلہ جاری ہے اور کئی دنوں سے جاری ہے۔

مقابلے میں شرکاء بہت پرعزم ہیں کہ وہ نیا ریکارڈ بنا کر جائیں گے اور یہاں سے نہیں ہلیں گے، 2021 کی سست ترین 38 سالہ چیمپئن ڈیوبرا ایکسش نے کہا کہ وہ پرعزم اور بہترین صحت ہیں اور انتظامیہ ہمارا خیال رکھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ’ہمیں بس اتنا کرنا ہے کہ لیٹے رہنا ہے۔‘

یاد رہے کہ یہ مقابلہ گزشتہ 12 برس سے جاری ہے جس کی میزبانی رودنہا بلیگوہیوز کرتے ہیں اور انہی کے ہوٹل کے باہر یہ مقابلہ ہوتا ہے، رودنہا بلیگوہیوز کا کہنا تھا کہ ’ہم نے مذاق میں یہ مقابلہ شروع کیا تھا کیونکہ مونٹی نیگرو کی عوام کو سست سمجھا جاتا ہے تو کیوں نہ سستی کا ایک مقابلہ ہی کرا لیا جائے۔

کل 21 افراد نے اس مقابلے میں حصہ لیا تھا جن میں سے اب 7 افراد ہی باقی بچے ہیں اور کل 463 گھنٹے سے لیٹے ہوئے ہیں، اب دیکھنا یہ ہے کہ کون دیر تک لیٹتا ہے، اس دوران بیٹھنے اور کھڑے ہونے کی ممانعت ہے جبکہ 8 گھنٹے بعد صرف 10 منٹ کھڑے ہونے اور انگڑائی لینے کی اجازت ہے۔

تمام شرکاء کو لیپ ٹاپ اور سمارٹ فون استعمال کرنے کی اجازت ہے، تاہم وقت گزارنے کیلئے شرکاء ایک دوسرے سے باتیں بھی کرتے رہتے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...