Home سیاست پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد نگران کابینہ میں وفاقی وزیر مقرر

پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد نگران کابینہ میں وفاقی وزیر مقرر

Share
Share

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد بھی نگران وفاقی کابینہ کا حصہ بن گئے۔

سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو نگران کابینہ میں وفاقی وزیر مقرر کیا گیا ہے، صدر مملکت عارف علوی نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی ایڈوائس پر فواد حسن فواد کی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔

اس حوالے سے فواد حسن فواد نے کہا ہے کہ مجھے ابھی تک کسی محکمے کا چارج نہیں دیا گیا، میں کل وزیرِ اعظم سے ملاقات کروں گا، مجھے جو بھی ذمے داری ملے گی، ایمانداری اور محنت سے پورا کرنے کی کوشش کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرا ماضی گواہ ہے ہمیشہ ایمانداری اور محنت سے قومی مفاد میں کام کیا ہے، آئندہ بھی ایسا ہی کرنے کی کوشش کروں گا، اپنی بھرپور صلاحیتوں کے مطابق کام کروں گا۔

Share
Related Articles

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...