Home Uncategorized جنت مرزا کو ایک ہی دن 2 خوشیاں مل گئیں

جنت مرزا کو ایک ہی دن 2 خوشیاں مل گئیں

Share
Share

لاہور: سالگرہ پر گریجوایشن مکمل، معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا کو ایک ہی دن 2 خوشیاں مل گئیں۔

پاکستانی معروف ٹک ٹاکر و اداکارہ جنت مرزا نے سوشل میڈیا پر اپنی خوبصورت تصویریں شیئر کی ہیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کروڑوں میں فالوورز رکھنے والی ٹک ٹاکر جنت مرزا 23 سال کی ہو گئی ہیں۔

انہوں نے اپنی فیملی کی جانب سے دی جانے والی سرپرائز برتھ ڈے پارٹی کی تصویریں مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں جن میں وہ بھورے رنگ کے گاؤن میں بے حد خوبصورت اور خوش نظر آرہی ہیں۔

جنت مرزا کا اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں اللّٰہ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھنا تھا کہ ان کے ارد گرد سب بہت اچھے لوگ موجود ہیں۔

جنت مرزا نے مزید بتایا ہے کہ آج کے روز ان کی گریجویشن کی ڈگری بھی مکمل ہو رہی ہے اور اسی لیے ان کی یہ سالگرہ ان کے لیے کافی سارے سرپرائز لے کر آئی ہے۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...