Home سیاست ایم کیو ایم کے حلقہ بندیوں ، تبادلوں اور تقرریوں پر تحفظات سامنے آگئے

ایم کیو ایم کے حلقہ بندیوں ، تبادلوں اور تقرریوں پر تحفظات سامنے آگئے

Share
Share

اسلام آباد:ایم کیو ایم نے حلقہ بندیوں ، تبادلوں اور تقرریوں پر اپنے تحفظات سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کر دیا۔ انتخابات کیلئے لیول پلئینگ فیلڈ کا مطالبہ بھی کیا۔رہنما فاروق ستار نے کہا کہ دو ہزار اٹھارہ کی حلقہ بندیوں پر ہمارے شدید تحفظات ہیں، یہ حلقہ بندیاں درزی بیٹھا کرکی گئیں۔ الیکشن کمیشن نے تحفظات کا ازالہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

فاروق ستار کی سربراہی میں ایم کیو ایم کا پانچ رکنی وفد ملاقات کیلئے الیکشن کمیشن پہنچا۔ کراچی کی حلقہ بندیوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کیا۔

میڈیا سے گفتگو میں فاروق ستار نے حلقہ بندیوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اپنی مرضی کے حلقہ بندیاں کرکے پہلے مخصوص پارٹی کو فائدہ دیا گیا۔ سکھر اور میرپور خاص میں ہمیں نقصان پہنچایا گیا۔

الیکشن کمیشن سے کہا ہے کہ دو ہزار اٹھارہ کی زیادتی کا ازالہ ہونا چاہیے۔ تبادلے اور تقرریوں پر بھی ہمارے تحفظات ہیں۔ الیکشن کمیشن عام انتخابات کی تیاریاں کررہا ہے مگر سندھ میں انتظامی طور پر لیول پلینگ فیلڈ قائم نہیں ہوئی۔

فاروق ستار نے بتایا کہ نگران وزیراعلی نے یقین دہانی کرائی ہے، اب عمل ہوتا ہے یا نہیں بعد میں پتہ چلے گا۔

Share
Related Articles

26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی...

وزیراعلیٰ مریم نواز کا انقلابی اقدام،پنجاب میں اے آئی گورننس نظام متعارف

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں پورے حکومتی، سرکاری اور...

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...