Home Uncategorized پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان آئی ٹی کے شعبہ میں سرمایہ کاری اور تعاون کے فروغ کامعاہدہ طے

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان آئی ٹی کے شعبہ میں سرمایہ کاری اور تعاون کے فروغ کامعاہدہ طے

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں سرمایہ کاری اور تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمت کی یاداشت کا معاہدہ طے پاگیا ہے جس سے پاکستان کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

نگران وزیر برائے آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے وفد کے ہمراہ سعودی عرب میں سعودی حکام اور کمپنیوں سے اہم ملاقاتیں کی ہیں ان ملاقاتوں کے دوران نگران وزیر برائے آئی ٹی ڈاکٹر عمرسیف اور سعودی وزیرآئی ٹی انجینیئر عبداللہ السواحہ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط ہوگئے ہیں ۔

سعودی عرب میں پاکستانی کمپنیوں کو کام کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ مراعات دی جائیں گی دونوں ممالک کا ماڈرن ٹیکنالوجی سینٹرز کیقیام اورٹاپ جامعات کے کیمپس کھولنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ ای گورننس، اسمارٹ انفرا اسٹرکچر، ای ہیلتھ ،ای ایجوکیشن کیشعبوں میں بھی دوطرفہ تعاون ہوگا۔

جدید ٹیکنالوجی کے انوویشن سینٹرز اور سینٹر آف ایکسی لینس بھی قائم کیے جائیں گے ڈیجیٹلائزیشن، الیکٹرانک مینوفیکچرنگ کے میدان میں بھی ایک دوسرے سے بھر پور تعاون کیا جائے گا۔

ڈیجٹل ریسرچ، اختراع اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کے استعمال میں شراکت داری مضبوط کریں گے۔ مصنوعی ذہانت، انٹرنیٹ آف تھنگز، روبوٹکس، کلاوٴڈ کمپیوٹنگ، گیمز اور بلاک چین باہمی تعاون کیاہم شعبے ہوں گے۔ کلاوٴڈ کمپیوٹنگ کے لیے انفراسٹریکچر اور ڈیٹا سینٹرز قائم کرنے میں تعاون کیا جائے گا۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...