Home Uncategorized کینیڈا فلم فیسٹیول میں بہترین فیچر کا ایوارڈ پاکستانی فلم نے اپنے نام کر لیا

کینیڈا فلم فیسٹیول میں بہترین فیچر کا ایوارڈ پاکستانی فلم نے اپنے نام کر لیا

Share
Share

اوٹاوا:فلم ’ان فلیمز‘ نے انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول کینیڈا میں بہترین فیچر کا ایوارڈ جیت لیا۔

کینیڈا میں ہونیوالے انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں بہترین فیچر فلم کا ایوارڈ جیتنے والی پاکستانی فلم ’ان فلیمز‘ نے پاکستانی سینما کی عالمی سطح پر نمائندگی کی ہے۔

فلم کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ضرار خان اور محمد علی ہاشمی نے خوشی کا اظہار کیا اور مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم نے بہترین فیچر کا ایوارڈ جیتا ہے، اس شاندار اعزاز کیلئے آئی ایس اے ایف ایف کا شکریہ۔‘

انہوں نے کہا کہ اس ایوارڈ کی بہت زیادہ اہمیت ہے، ہم کینیڈا اور پوری دنیا میں جنوبی ایشیائی فلم میکنگ کمیونٹی کا حصہ بننے پر بہت شکر گزار ہیں، یہ ایوارڈ ہماری پوری ٹیم کیلئے ہے۔

فلم ’ان فلیمز‘ کی کہانی ماں اور بیٹی کے گرد گھومتی ہے جو گھر کے مرد سرپرست کی موت کے بعد زندگی کو آگے بڑھانے کے دوران مشکلات اور مسائل کا سامنا کرتی ہیں۔

فلم میں کوئی بھی گلیمر یا گانا موجود نہیں، اس کی کہانی انتہائی سادہ مگر آرٹ سے بھرپور رکھی گئی ہے جو دیکھنے والوں کو اپنے ساتھ جڑے رہنے پر مجبور کرتی ہے۔

فلم کا سکرپٹ ضرار خان نے لکھا اور انہوں نے ہی اس کی ہدایات دی ہیں، فلم کی مکمل شوٹنگ کراچی میں ہوئی اور اس کی کاسٹ میں شامل زیادہ اداکار بھی سندھ سے تعلق رکھتے ہیں، فلم کی مرکزی اداکارہ بختاور مظہر پلیجو ہیں جو کہ سابق وزیر ثقافت سندھ سسی پلیجو کی بہن ہیں۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...