Home نیوز پاکستان پاکستان کا ابابیل ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا ابابیل ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ

Share
Share

راولپنڈی: پاکستان نے ابابیل ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کر لیا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق میزائل سسٹم کا مقصد خطے میں اسٹریٹجک استحکام کو بڑھانا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ویپن سسٹم لانچنگ کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، اسٹریٹجک پلانز ڈویژن، اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کے سینئر افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے دیکھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس تجربے کا مقصد مختلف ڈیزائن، تکنیکی پیرا میٹرز اور ہتھیاروں کے مختلف نظاموں کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کامیاب تجربے میں تعاون پر تمام لوگوں کی تکنیکی صلاحیت، لگن اور عزم کو سراہا۔

دوسری جانب صدر، وزیراعظم پاکستان اور سروسز چیفس نے بھی اس کامیابی پر اسٹریٹجک فورسز کے تمام ارکان کو مبارکباد دی۔

Share
Related Articles

آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کیلئے پالیسی مذاکرات جاری

اسلام آباد: سات ارب ڈالر قرض پروگرام کی اگلی قسط کے حصول...

بابر اعظم پسندیدہ کھلاڑی تھے لیکن اب نہیں، سونیا حسین

چیمپئنز ٹرافی 2025 میں میزبان پاکستانی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی سے...

ماتحت عدلیہ میں 33 نئے سول ججز کی تعیناتی کی منظوری

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے ماتحت عدلیہ میں 33 نئے سول ججز...

قلات میں قومی شاہراہ پر فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ، ایک اہلکار شہید، چار زخمی

قلات:بلوچستان کے علاقے قلات میں قومی شاہراہ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی...