Home Uncategorized ہاردیک پانڈیاانجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے باہر

ہاردیک پانڈیاانجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے باہر

Share
Share

دھرم شالہ: بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا انجری کے باعث ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے باہر ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹخنے کی تکلیف سے چھٹکارا پانے کے لیے ہاردیک پانڈیا کو ایک ہفتہ درکار ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پلیئنگ الیون میں سوریا کمار یادیو یا ایشان کشن کو شامل کیا جائے گا جبکہ اس میچ میں شردل ٹھاکر کی جگہ محمد شامی کو کھلایا جا سکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہاردیک پانڈیا گزشتہ روز بنگلا دیش کے خلاف میچ میں انجری کا شکار ہوئے تھے، ان کا سکین بھی کرایا گیا ہے اور جائزہ رپورٹ کے بعد باقاعدہ فیصلہ ہوگا۔

خیال رہے کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ اتوار کو دھرم شالہ میں شیڈول ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...