Home سیاست سابق وزیرِاعظم اور وزیرخارجہ کو پنجرے میں کھڑا کرنا وقار کیخلاف ہے،شیر افضل مروت

سابق وزیرِاعظم اور وزیرخارجہ کو پنجرے میں کھڑا کرنا وقار کیخلاف ہے،شیر افضل مروت

Share
Share

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِاعظم اور سابق وزیرِخارجہ کو پنجرے میں کھڑا کرنا وقار کے خلاف ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل میں سہولتوں کی فراہمی سے متعلق انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت ہوئی کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران یہ بات شیر افضل مروت نے کہی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو پنجرے میں کھڑا کر دیتے ہیں جہاں بات تک نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجرے میں جالیاں لگی ہوئی ہیں، دستخط کے لیے دستاویز تک نہیں دی جا سکتیں۔

شیر افضل مروت نے یہ بھی کہا کہ اڈیالہ جیل میں ایک ہال بھی ہے جہاں ٹرائل کے لیے عدالت لگ سکتی ہے۔

Share
Related Articles

خیبرپختونخوا کے مالی معاملات پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے سنگین الزامات

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے کے مالی وسائل سے متعلق...

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...