Home نیوز پاکستان خدیجہ شاہ کاجیل سے خط،درد اور تکالیف کے واقعات کی نشاہدہی

خدیجہ شاہ کاجیل سے خط،درد اور تکالیف کے واقعات کی نشاہدہی

Share
Share

لاہور: لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ نے ایک کھلا خط لکھا ہے جس میں انہوں نے جیل میں قید 18 خواتین کو درپیش مسائل کی نشاندہی کی ہے۔

پانچ صفحات پر مشتمل ہاتھ سے لکھے گئے خط کو خدیجہ شاہ کے شوہر نے ایکس پر شیئر کیا۔

خدیجہ شاہ نے خط میں 9 مئی کے واقعات کے الزام میں قید کے دوران علیحدگی، درد اور تکالیف کے “دل کو چھونے والے” واقعات کو بیان کیا۔

انہوں نے خط میں لکھا کہ وہ 9 مئی کے احتجاج میں پرامن طور پر شرکت کرنے پر چار ماہ سے زیادہ عرصے سے قید ہیں۔

9 مئی کے واقعات کی وجہ سے اپنے ساتھ قید 18 خواتین کی حالت زار کے بارے میں لکھتے ہوئے خدیجہ شاہ نے ان کے دکھوں اور ان کے خاندانوں کو درپیش جدوجہد کو اجاگر کیا۔

خدیجہ شاہ نے 18 میں سے قید چھ ماوٴں کی المناک کہانیاں شیئر کیں جن میں افشاں طارق بھی شامل ہیں جو دو ماہ سے جیل میں ہیں اور مسلسل آنسو بہا رہی ہیں۔

ان کے مطابق پانچ بچوں کی ماں فرزانہ خان ڈھائی ماہ سے جیل میں اذیت کا شکار ہیں جبکہ روہینہ خان چار بچوں کی ماں ہیں جن کی دیکھ بھال کے لیے پاکستان میں کوئی خاندان نہیں ہے۔

انہوں نے لکھا کہ تین بچوں کی ماں شہبانو گوچانی کو اس کی سب سے چھوٹی بیٹی کی پانچویں سالگرہ سے عین قبل گرفتار کیا گیا، تین بیٹیوں کی ماں عالیہ حمزہ نے 9 مئی کو اپنی بیٹیوں کو گھر سے گھسیٹتے ہوئے دیکھا جبکہ اس کی پانچ سالہ بیٹی اس کے بغیر رہ نہیں پا رہی۔

آخر میں خدیجہ شاہ نے سب کو پکارتے ہوئے کہا کہ آپ پی ٹی آئی کے حامی ہیں یا نہیں انسانیت حکم دیتی ہے کہ اس مقدمے کو انجام تک پہنچایا جائے۔

Share
Related Articles

اسلاموفوبیا کے بدلتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کے لیے پاکستان کا عالمی سطح پر مشترکہ اقدام کا مطالبہ

نیویارک:پاکستان نے اسلاموفوبیا کے بڑھتے اور تبدیل ہوتے ہوئے چیلنج سے نمٹنے...

اسلام آباد میں چاند رات اور عید پر فول پروف سکیورٹی کے احکامات جاری

اسلام آباد:ڈی آئی جی محمد جواد طارق کی زیر صدارت عید سکیورٹی...

بہو ایمان فاطمہ سے صلح کیلئے رجب بٹ کی والدہ نے کیا شرائط رکھ دیں؟

معروف کنٹینٹ کری ایٹر اور یوٹیوبر رجب بٹ کی والدہ نے بہو...

وزارت اطلاعات و نشریات نے نام نہاد ترجمان طالبان حکومت کا بیان حقائق کے منافی قرار دے دیا

اسلام آباد:وزارت اطلاعات و نشریات نے نام نہاد ترجمان طالبان حکومت ذبیح...