Home نیوز پاکستان پاک ترک دوستی محبتوں کی بے مثال داستان ہے،محسن نقوی

پاک ترک دوستی محبتوں کی بے مثال داستان ہے،محسن نقوی

Share
Share

لاہور: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ترکیہ کے 100ویں قومی دن (ری پبلک ڈے) کے موقع پر پیغام میں کہا کہ پاک ترکیہ دوستی محبتوں کی بے مثال داستان ہے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے پیغام میں کہا کہ ترکیہ کے قومی دن پر ترکیہ کی قیادت اورعوام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، ترکیہ کے رپبلک ڈے کی 100ویں سالگرہ پاکستانیوں کے لئے بے حد خوشی کا باعث ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ عالمی منظر نامہ پر ایک اہم اسلامی ملک ہے،اس کی ترقی کے لئے ترکیہ کے عوام اور قیادت کی محنت قابل ستائش ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ترکیہ اور پاکستان ایک دوسرے کی ہر مشکل گھڑی میں امداد اور تعاون کے لئے شانہ بشانہ کھڑے رہتے ہیں اور کھڑے رہیں گے، پاکستان اور ترکیہ کا رشتہ محبت، بھائی چارے، اعتماد اور پارٹنرشپ کا خوبصورت امتزاج ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان اور ترکیہ کی باہمی شراکت داری اور بھائی چارے کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں، پنجاب میں ترکیہ کے مختلف ادارو ں کی شاندار خدمات کو سراہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ اسلامی برادر ممالک ہیں، ہماری ثقافت، تاریخ اور تہذیب ایک جیسی ہے، اس لیے ہماری دوستی مثالی ہے، ترکیہ کے عوام کے روشن مستقبل اور پاک ترکیہ دوستی کی مزید مضبوطی کے لئے دعا گو ہوں۔

Share
Related Articles

اسلاموفوبیا کے بدلتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کے لیے پاکستان کا عالمی سطح پر مشترکہ اقدام کا مطالبہ

نیویارک:پاکستان نے اسلاموفوبیا کے بڑھتے اور تبدیل ہوتے ہوئے چیلنج سے نمٹنے...

اسلام آباد میں چاند رات اور عید پر فول پروف سکیورٹی کے احکامات جاری

اسلام آباد:ڈی آئی جی محمد جواد طارق کی زیر صدارت عید سکیورٹی...

بہو ایمان فاطمہ سے صلح کیلئے رجب بٹ کی والدہ نے کیا شرائط رکھ دیں؟

معروف کنٹینٹ کری ایٹر اور یوٹیوبر رجب بٹ کی والدہ نے بہو...

وزارت اطلاعات و نشریات نے نام نہاد ترجمان طالبان حکومت کا بیان حقائق کے منافی قرار دے دیا

اسلام آباد:وزارت اطلاعات و نشریات نے نام نہاد ترجمان طالبان حکومت ذبیح...