Home نیوز پاکستان شہر اقتدار میں بارش سے موسم سرد جبکہ سیاحتی مقامات نےبرف کی سفید چادر اوڑھ لی

شہر اقتدار میں بارش سے موسم سرد جبکہ سیاحتی مقامات نےبرف کی سفید چادر اوڑھ لی

Share
Share

اسلام آباد/مری: راولپنڈی اسلام آباد سمیت گردونواح میں بارش سے موسم سرد ہوگیا جبکہ وادی ناران، کاغان اور مری کے پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی۔

جڑواں شہر وں راولپنڈی اسلام آباد سمیت مضافاتی علاقوں میں جمعرات کی شام سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے ۔
دوسری جانب مری نتھیاگلی ،گلیات،ناران،کاغا ن کے پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے۔

کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق برفباری کے باعث بابو سرٹاپ جانے والی سڑک بند ہوگئی، سیاحوں کو سفر سے گریز کی ہدایت جاری کر دی گئی، بٹہ کنڈی، جلکھڈ اور لولوسر جھیل پر چار سے چھ انچ تک برفباری ریکارڈ کی گئی، بابو سر ٹاپ پر پھنسے سیاحوں کو ریسکیو کر لیا گیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے کہا کہ گٹی داس کے مقام پر بھی برفباری کے باعث پھنسے سیاحوں کو بحافظت ریسکو کرلیا گیا، مری میں بھی موسم سرما کی پہلی برف باری سے سیاحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، مری میں سردی کی شدت بھی بڑھ گئی۔

Share
Related Articles

اسلام آباد میں چاند رات اور عید پر فول پروف سکیورٹی کے احکامات جاری

اسلام آباد:ڈی آئی جی محمد جواد طارق کی زیر صدارت عید سکیورٹی...

بہو ایمان فاطمہ سے صلح کیلئے رجب بٹ کی والدہ نے کیا شرائط رکھ دیں؟

معروف کنٹینٹ کری ایٹر اور یوٹیوبر رجب بٹ کی والدہ نے بہو...

وزارت اطلاعات و نشریات نے نام نہاد ترجمان طالبان حکومت کا بیان حقائق کے منافی قرار دے دیا

اسلام آباد:وزارت اطلاعات و نشریات نے نام نہاد ترجمان طالبان حکومت ذبیح...