Home سیاست سینٹ میں سپریم کورٹ ملٹری ٹرائل فیصلے کیخلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور

سینٹ میں سپریم کورٹ ملٹری ٹرائل فیصلے کیخلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور

Share
Share

اسلام آباد: سپریم کورٹ ملٹری ٹرائل فیصلے کیخلاف قرارداد سینٹ میں کثرت رائے سے منظور ہو گئی۔

سینیٹررضا ربانی اور سینیٹر مشتاق احمد نے قرارداد کی مخالفت کی، قرارداد میں رولنگ کو پارلیمنٹ کی قانون سازی کے خلاف قرار دیا گیا ہے۔

قرار داد کے متن کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں آرمی عدالتوں میں ہونی چاہئیں، سویلینز کے عسکری تنصیبات پر حملے کا ٹرائل آرمی عدالتوں میں ہوتا ہے، ترمیم 1967ء سے موجود ہے۔

متن کے مطابق بینچ کا فیصلہ اتفاق رائے سے نہیں، فیصلے میں قانونی ابہام ہے، لارجر بینچ اس کا جائزہ لے، فیصلے پر نظر ثانی کی جائے، ملٹری کورٹس کے خلاف فیصلے سے دہشت گردی کو فروغ ملے گا۔

قرارداد کے مطابق نو مئی واقعہ میں ملوث افراد کو ملٹری کورٹ میں ٹرائل کیا جائے، پارلیمنٹ نے ملٹری کورٹ کی اجازت دی تھی، ملٹری کورٹ ٹرائل فیصلہ پارلیمنٹ کے اختیارت میں مداخلت ہے۔

قرار داد کی منظوری کے بعد سینیٹ اجلاس منگل صبح ساڑھے 10 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ،ایک اورمقدمہ میں گرفتاری ڈال دی گئی

راولپنڈی :بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ تھانہ نیوٹاؤن...

بانی پی ٹی آئی کسی اور کیس میں گرفتار نہیں تو جیل سے رہا کر دیا جائے،تحریری فیصلہ

اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی،...

30دسمبر سے پہلے اچھی خبریں آئیں گی،شیخ رشید

راولپنڈی : سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیرشیخ رشید احمد...

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بنتے ہی ن لیگیوں کی نیندیں اڑ گئیں،بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ڈونلڈ...