Home نیوز پاکستان ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کی نجی کمپنی کی گاڑی پر فائرنگ، 2 ملازمین، ایک سکیورٹی گارڈ شہید

ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کی نجی کمپنی کی گاڑی پر فائرنگ، 2 ملازمین، ایک سکیورٹی گارڈ شہید

Share
Share

راولپنڈی :ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں نے پرائیویٹ کمپنی کی گاڑی پر فائرنگ کر کے 2 ملازمین اور ایک سکیورٹی گارڈ کو شہید کر دیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق دہشتگردی کا واقعہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درہ زندہ میں پیش آیا جہاں علاقے میں ترقیاتی منصوبے پر کام کرنے والی پرائیویٹ کمپنی کی گاڑی پر فائرنگ کر دی گئی۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ گولیاں لگنے کے نتیجے میں دو ملازمین موقع پر ہی دم توڑ گئے، شہید ہونے والوں میں 35 سالہ محمد فیصل اور 29 سالہ آصف کامران شامل ہیں، ملازمین کی سکیورٹی پر مامور سپاہی محمد شاہین شاہ بھی بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کر گیا۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ سکیورٹی فورسز نے علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن کیا ہے، سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

Share
Related Articles

محسن نقوی سے برطانوی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، مشترکہ اقدامات پر گفتگو

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی وزیر خارجہ برائے...

پی ٹی آئی احتجاج، انٹرنیٹ اور موبائل سروس جزوی معطل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کے پیش نظر...

پی آئی اے کی نجکاری کے لیے دوبارہ بولیاں مانگنے کافیصلہ

اسلام آباد: سینیٹر طلال چوہدری کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی...

وزیراعظم کی طبیعت ناساز،نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس موٴخر

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس...