Home سیاست ممکنہ گرفتاری خدشہ، بشریٰ بی بی نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

ممکنہ گرفتاری خدشہ، بشریٰ بی بی نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

Share
Share

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے ممکنہ گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔جبکہ توشہ خانہ جعلی رسیدوں کے کیس میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی

چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی پی ٹی آئی لیگل ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچیں جہاں انہوں نے زیرالتوا مقدمات کی تفصیلات فراہمی اورضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست دائر کی۔

بشریٰ بی بی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں بائیو میٹرک تصدیق کروائی جس کے بعد وہ عدالت سے روانہ ہو گئیں۔

ادھر توشہ خانہ جعلی رسیدوں کے کیس میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی ہے ۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بشری بی بی کی توشہ خانہ جعلی رسیدوں کے کیس اور چیئرمین پی ٹی آئی کی 6 مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی۔

بشریٰ بی بی کے وکیل خالد یوسف چودھری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت پیش نہ کیا گیا اور سابق وزیراعظم کی پیشی سے متعلق رپورٹ بھی پیش نہ کی جا سکی۔

بعدازاں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 6 مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر سماعت 28 نومبر تک ملتوی جبکہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ جعلی رسیدوں کے کیس میں عبوری ضمانت میں 28 نومبر تک توسیع کر دی۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ،ایک اورمقدمہ میں گرفتاری ڈال دی گئی

راولپنڈی :بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ تھانہ نیوٹاؤن...

بانی پی ٹی آئی کسی اور کیس میں گرفتار نہیں تو جیل سے رہا کر دیا جائے،تحریری فیصلہ

اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی،...

30دسمبر سے پہلے اچھی خبریں آئیں گی،شیخ رشید

راولپنڈی : سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیرشیخ رشید احمد...

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بنتے ہی ن لیگیوں کی نیندیں اڑ گئیں،بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ڈونلڈ...