Home نیوز پاکستان معیشت کمزور ہو تو اسلحہ اور ٹینک ملک کو نہیں بچا سکتے، احسن اقبال

معیشت کمزور ہو تو اسلحہ اور ٹینک ملک کو نہیں بچا سکتے، احسن اقبال

Share
Share

نارووال:مسلم لیگ ن کے رہنما ء احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اگر معیشت کمزور ہو جائے تو کسی بھی ملک کا اسلحہ اور ٹینک بھی اسے بچا نہیں سکتے، سوویت یونین کی مثال ہمارے سامنے ہے۔طاقت اسلحہ سے نہیں آتی، طاقت مضبوط معیشت سے آتی ہے۔

یونیورسٹی آف نارووال میں پہلی نیشنل ڈاکٹر علامہ اقبال کانفرنس سے خطاب میں مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ اسرائیل نے ظلم کا بازار گرم کیا ہوا ہے، اس کے پیچھے پورا مغرب کھڑا ہوا ہے، جہاں اس کے دیگر اسباب ہوں گے ان میں بڑا سبب علم سائنس اور ٹیکنالوجی کے اندر بالادستی ہے، مسلمانوں کی علم سائنس میں پستی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس سڑکوں پر نکل کا گاڑیاں توڑنے والے بہت ہیں، ہمارے پاس ایٹم کا سینہ چیرنے والے وہ دماغ نہیں ہیں جن کے ساتھ آج دنیا میں کسی قوم کو طاقت ملتی ہے، آج چاند پر کمند روس، امریکہ اور بھارت ڈال چکے ہیں، کوئی مسلم ملک نہیں ہے جو چاند پر کمند ڈالنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔

احسن اقبال نے کہا کہ ہمارے پاس تیل اور معدنیات کی صورت میں بہت سے وسائل ہیں، آج مسلمانوں میں کفر کے فتوے بانٹنے والے تو مل جاتے ہیں لیکن سائنس کی بالادستی کا راستہ دکھانے والے نظر نہیں آتے، جس دن ہم علم بانٹنے والے بن جائیں گے تو کوئی کسی مسلمان پر میلی نگاہ ڈال کر نہیں دیکھ سکے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کے دور میں قوموں کا دفاع جنگ کے سازوسامان سے نہیں ہو سکتا، جدید ترین اسلحہ پورے مشرقی وسطیٰ میں بھرا پڑا ہے، طاقت اسلحہ سے نہیں آتی، طاقت مضبوط معیشت سے آتی ہے۔

Share
Related Articles

محسن نقوی سے برطانوی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، مشترکہ اقدامات پر گفتگو

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی وزیر خارجہ برائے...

پی ٹی آئی احتجاج، انٹرنیٹ اور موبائل سروس جزوی معطل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کے پیش نظر...

پی آئی اے کی نجکاری کے لیے دوبارہ بولیاں مانگنے کافیصلہ

اسلام آباد: سینیٹر طلال چوہدری کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی...

وزیراعظم کی طبیعت ناساز،نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس موٴخر

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس...