کولکتہ :بھارت میں جاری ورلڈ کپ 2023ء کا دوسرا سیمی فائنل آج جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان جوڑ پڑے گا۔
ایک روزہ کرکٹ کے ناک آوٴٹ میچ میں جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے بھارتی شہر کولکتہ کے ایڈن گارڈنز کرکٹ سٹیڈیم میں اتریں گی۔
میگا ایونٹ کے لیگ میچ میں دونوں ٹیمیں ایک بار آمنے سامنے آ چکی ہیں جس میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 134 رنز سے شکست دی تھی، آج کا میچ جیتنے والی ٹیم فائنل میں بھارت سے ٹکرائے گی۔
خیال رہے کہ ورلڈ کپ میں دونوں ٹیموں نے 9، 9 میچز کھیلے ہیں جن میں سے جنوبی افریقہ نے 7 میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم بھی 7 میچز جیت چکی اور 2 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔