Home نیوز پاکستان سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی ،4 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی ،4 دہشت گرد ہلاک

Share
Share

راولپنڈی سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے ضلع خیسور میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ چار دہشت گرد مارے ہوگئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔جس کے نتیجے میں چار دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔جس میں ایک ہائی ویلیو ٹارگٹ دہشت گرد سرغنہ ابراہیم موسی شامل تھا۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔جو دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث رہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے آس پاس کے علاقوں میں کلیرنس اپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہناہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Share
Related Articles

دہری شہریت کی ممانعت ججز سمیت تمام اعلیٰ عہدیداروں کے لیے ہونی چاہیے،سعدیہ عباسی

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کی رہنما سعدیہ عباسی کا کہنا ہے کہ...

او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد:او آئی سی کے سیکریٹری جنرل اسلام آباد میں لڑکیوں کی...

بانی پی ٹی آئی ڈیل کے تحت نہیں بلکہ عدالتوں سے سرخرو ہو کر جیل سے باہر نکلیں گے،علیمہ خان

راولپنڈی :بانی تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا...

پی آئی اے کاساڑھے 4 سال بعد یورپ کیلئے فلائٹ آپریشن بحال،پہلی پرواز پیرس روانہ

اسلام آباد: قومی ائرلائنز (پی آئی اے) نے ایک اور اہم سنگ...