Home سیاست 190 ملین پاونڈ کیس،چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

190 ملین پاونڈ کیس،چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

Share
Share

راولپنڈی : چئیرمین تحریک انصاف کی مشکلات کا سلسلہ کم نہ ہوسکا۔190 ملین پاؤنڈ سکینڈل میں مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی اور دیگر متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے نیب کی جانب سے مزید تفتیش کیلئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور کرلی۔

احتساب عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو پیر کے روز دوبارہ عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...