Home نیوز پاکستان ڈیوڈ لائیڈ کا بابر اعظم کو بیٹنگ پر توجہ دینے کا مشورہ

ڈیوڈ لائیڈ کا بابر اعظم کو بیٹنگ پر توجہ دینے کا مشورہ

Share
Share

لاہور:انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی ڈیوڈ لائیڈ نے بابر اعظم کو بیٹنگ پر توجہ دینے کا مشورہ دے دیا۔

بابر کے استعفے سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے لیجنڈ کرکٹر ڈیوڈ لائیڈ کا کہنا تھا کہ کپتانی چھوڑنا ان کا درست فیصلہ ہے، گراؤنڈ میں ٹیم کو سنبھالنا آسان پہلو ہے تاہم سیاسی پہلوؤں سے نمٹنا مشکل کام ہے۔

بابر اعظم کو اس وقت دنیا کے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک تسلیم کرتے ہوئے لائیڈ نے مشورہ دیا کہ انہیں اپنی بیٹنگ پر توجہ دینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم اس وقت دنیا کے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں، وہ بس کھیلنا جاری رکھیں اور کسی اور کو ’’ سر درد ہونے دیں ‘‘۔

خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے رواں ماہ تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ، سندھ طاس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے

اسلام آباد: بھارت کے آبی منصوبوں پر سلامتی کونسل سے رجوع پاکستان...

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...