Home سیاست فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت نہ رکی تو یہ آگ پورے خطے کو لپیٹ میں لے لے گی،نگران وزیراعظم

فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت نہ رکی تو یہ آگ پورے خطے کو لپیٹ میں لے لے گی،نگران وزیراعظم

Share
Share

دبئی: نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑکاکہناہے کہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے 2 ریاستی حل پر یقین رکھتے ہیں فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت نہ رکی تو یہ آگ پورے خطے کو لپیٹ میں لے لے گی۔

سکائی نیوز العربیہ کو انٹرویو دیتے ہوئے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان کوپ 28 میں 30 ارب ڈالر کے فنڈز کے قیام کا خیر مقدم کرتا ہے۔ دنیا کو موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے بہت نقصان ہوا۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ یو اے ای کی جانب سے اربوں ڈالر کے اعلان سے عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں مدد ملے گی، اس وقت موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنا عالمی سطح پر بہت بڑا چیلنج ہے، کوپ 28 کے کامیاب انعقاد پر یو اے ای کی قیادت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

نگران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان غزہ میں اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت نہ رکی تو یہ آگ پورے خطے کو لپیٹ میں لے لے گی، مسئلہ فلسطین کے حوالے سے 2 ریاستی حل پر یقین رکھتے ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، افغان مہاجرین کے حوالے سے ا?ئین اور قانون کے مطابق حل نکالا جائے گا۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...