Home سیاست العزیزیہ ریفرنس، نواز شریف کی اپیل پر کل اہم سماعت ہوگی

العزیزیہ ریفرنس، نواز شریف کی اپیل پر کل اہم سماعت ہوگی

Share
Share

اسلام آباد :العزیزیہ ریفرنس میں سزا کیخلاف نواز شریف کی اپیل اور سزا بڑھانے کے لیے نیب اپیل پر کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں اہم سماعت ہوگی ۔ عدالت نے دن دو بجے کا وقت مقرر کررکھا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب العزیزیہ ریفرنس میں اپیلوں پر سماعت کریں گے۔

رجسڑار آفس نے کاز لسٹ جاری کررکھی ہے۔ عدالت نے دن 2 بجے کا وقت مقرر کررکھا ہے۔ احتساب عدالت اسلام آباد نے نواز شریف کو سات سال قید کی سزا سنائی تھی۔

انہوں نے احتساب عدالت سے سزا کیخلاف اپیل دائر کررکھی ہے جبکہ نیب نے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا بڑھانے کی اپیل دائر کررکھی ہے۔

Share
Related Articles

وکلا ء احتجاج، پولیس کی جانب سے ریڈ زون کے داخلی راستے بند ، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں وکلا ء کے احتجاج کے باعث پولیس کی...

ملٹری ٹرائلز کیس،شاید سلمان اکرم راجہ چاہتے ہیں کہ ملزمان جیلوں میں سڑتے رہیں،جسٹس جمال مندوخیل

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے...

سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کی تعیناتی کامعاملہ، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کی تعیناتی کے معاملے پر...