Home سیاست ذکاء اشرف کی نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے اہم ملاقات

ذکاء اشرف کی نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے اہم ملاقات

Share
Share

اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کی ملاقات، پاکستان کرکٹ بورڈ کے انتظامی امور کے حوالے سے آگاہ کیا۔

پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے پی ایس ایل، چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد سمیت دیگر امور پر بات جیت سمیت وزیراعظم کو قومی کرکٹ ٹیم کی حالیہ پرفارمنس سے بھی آگاہ کیا، پاکستان کرکٹ بورڈ کے الیکشن کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔

نگران وزیراعظم نے کرکٹ بارے بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ملک میں کرکٹ کی بہتری کیلٸے ذکا اشرف کو مزید اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بہتری چاہتے ہیں، کرکٹ ڈپلومیسی سے سفارتی تعلقات میں بہتری لاٸی جا سکتی ہے، حکومت پی ایس ایل کے شاندار انعقاد کیلٸے حکومت ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔

Share
Related Articles

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...