Home سیاست حلقہ این اے 35 اور این اے 36 کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار

حلقہ این اے 35 اور این اے 36 کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار

Share
Share

اسلام آباد :اسلام آباد ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ دیتے ہوئے قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے35 اور این اے 36 کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دے دیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے فیصلہ جاری کیا۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کو تمام فریقین کو دوبارہ سن کر ازسر نو حلقہ بندیاں کرنے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن درخواست گزار کا مؤقف سن کر فیصلہ کرے۔

بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی نے مؤقف اختیار کیا کہ قانون کے مطابق تمام حلقوں کی آبادی برابر ہونی چاہیے۔

عدالت نے کہا کہ درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ مثال کے طور پر کوہاٹ کے حلقے کی آبادی ہنگو کے حلقے سے 3 لاکھ زائد ہے، الیکشن کمیشن کی نئی حلقہ بندیوں سے علاقے کے عوام کا حق رائے دہی مجروح ہوتا ہے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...