Home سیاست الیکشن ہر صورت آٹھ فروری کو ہی ہونے چاہئیں،آصف زرداری

الیکشن ہر صورت آٹھ فروری کو ہی ہونے چاہئیں،آصف زرداری

Share
Share

لاہور: پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پی پی پی گالی کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔الیکشن ہر صورت 8 فروری کو ہی ہونے چاہئیں۔

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے بلاول ہاؤس میں ملاقات کے بعد جھنگ سے تعلق رکھنے والے این اے 109 کے حیدر بخاری اپنے والد شہریار بخاری، نواب طاہر سیال اور ناصر عباس سیال پی ٹی آئی چھوڑ کر جبکہ فہیم احمد خان مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر پی پی پی میں شامل ہوگئے، پی پی پی ضلع جھنگ کے جنرل سیکرٹری نواز خان اور عبدالقادر شاہین بھی موجود تھے۔

آصف علی زرداری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین ہم نے بنایا ہے کسی اور نے نہیں، یہ پنجاب میں چار سڑکیں بنا کر ہمیں نہ بتائیں، یہ بتائیں کہ روزگار کتنوں کو دیا، غربت ختم کرنے کا پلان پیپلزپارٹی کے سوا کسی کے پاس نہیں۔

سابق صدر نے کہا کہ جتنا اچھا میڈیکل سسٹم سندھ میں ہے پورے ملک میں بننا چاہئے، الیکشن مکمل پرامن ہونے چاہئیں، پی پی پی گالی کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...