Home سیاست وفاقی کابینہ کی227 ڈیلی ویجز اساتذہ کو مستقل کرنے سمیت جبری گمشدگیوں سے متعلق کمیٹی کی تشکیل نو کی منظوری

وفاقی کابینہ کی227 ڈیلی ویجز اساتذہ کو مستقل کرنے سمیت جبری گمشدگیوں سے متعلق کمیٹی کی تشکیل نو کی منظوری

Share
Share

اسلام آباد: نگران وفاقی کابینہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں 227 ڈیلی ویجز اساتذہ کو مستقل کرنے کی منظوری سمیت وزارتِ داخلہ کی سفارش پر جبری گمشدگیوں پر بنائی گئی کابینہ کمیٹی کی تشکیل نو کی بھی منظوری دیدی گئی۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے انسداد پولیو کوششوں میں افواج، پولیس، پولیو ورکرز کے کردار کو سراہا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں 227 ڈیلی ویجز اساتذہ کو مستقل کرنے کی منظوری دیدی گئی، وزارتِ داخلہ کی سفارش پر جبری گمشدگیوں پر بنائی گئی کابینہ کمیٹی کی تشکیل نو کی بھی منظوری دیدی گئی۔

نوتشکیل شدہ کمیٹی کی صدارت وفاقی وزیر قانون و انصاف کریں گے، اس سے قبل سابق نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی کو اس کمیٹی کی سربراہی سونپی گئی تھی، سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کی زیر تعمیر نئی عمارت میں فیڈرل کورٹس، ٹربیونلز منتقلی کی بھی منظوری دیدی گئی۔

کابینہ اجلاس میں سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کی زیر تعمیر عمارت کے ڈیزائن میں ضروری ترامیم کی بھی منظوری دی گئی، سپریم کورٹ کراچی رجسٹری اپنی موجودہ عمارت میں کام جاری رکھے گی، چیف ایگزیکٹو لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کی سمری پر بھی غور کیا گیا، کابینہ نے لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ کے انتظامی بورڈ کو فعال کرنے کی ہدایت کر دی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کینابیس کنٹرول اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی آرڈیننس 2024ء کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کو ارسال کر دیا گیا، اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 15،13اور 20 دسمبر کے اجلاسوں میں کئے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...