Home سیاست مراد سعید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواست نمٹا دی گئی

مراد سعید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواست نمٹا دی گئی

Share
Share

پشاور :پشاورہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے روپوش رہنماء مراد سعید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواست نمٹا دی۔

عدالت عالیہ نے اپنے حکم میں کہا کہ درخواست گزار کے وکیل نے بتایا ہے کہ درخواست گزار نے ٹکٹ واپس کر دیا ہے۔

ایک ہفتے قبل پشاور ہائی کورٹ نے مراد سعید کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف دائر رٹ پر فیصلہ جاری کیا تھا۔فیصلہ جسٹس اعجاز انور نے تحریر کیا تھا۔

عدالت کے لارجر بینچ نے قرار دیا تھا کہ اس وقت الیکشن ٹریبونل غیر فعال ہے اس لیے اس رٹ پر مزید سماعت جاری نہیں رکھی جا سکتی۔

Share
Related Articles

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...