Home سیاست بیلٹ پیپرز کی چھپائی 2 فروری تک مکمل، ترسیل کا عمل شروع

بیلٹ پیپرز کی چھپائی 2 فروری تک مکمل، ترسیل کا عمل شروع

Share
Share

اسلام آباد: ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کی تیاریاں تیزی سے تکمیل کے مراحل میں ہیں، بیلٹ پیپرز کی چھپائی کاکام سرکاری پریسوں میں تسلی بخش طریقے سے جاری ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا کہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل 16 جنوری سے شروع ہوا تھا، سکیورٹی اداروں اور انتظامیہ کی مدد سے بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا کام چاروں صوبوں میں شروع ہوچکا، بیلٹ پیپرز کی ترسیل سڑک اور ہوائی دونوں ذریعوں سے جاری ہے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے مزید بتایا کہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی 2 فروری تک مکمل ہو جائے گی، اب تک 9 لاکھ 76 ہزار پولنگ عملے میں سے 9 لاکھ 70 ہزار کی تربیت مکمل ہوچکی، بقیہ عملے کی تربیت اگلے چاردن میں مکمل ہوجائے گی۔

الیکشن کمیشن نے کراچی میں دو سیاسی جماعتوں کے مابین تصادم اور فائرنگ، صوابی میں پوسٹل بیلٹ پیپرز چھیننے کا نوٹس لے لیا، چیف سیکرٹریز اورآئی جیز سے واقعات کی رپورٹ طلب کرلی، واقعات میں ملوث افراد کیخلاف ایف آئی آرکے اندراج اور قانونی کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کردی۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...