Home سیاست این اے 163، اعجاز الحق کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کیخلاف فیصلہ محفوظ

این اے 163، اعجاز الحق کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کیخلاف فیصلہ محفوظ

Share
Share

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے این اے 163 سے مسلم لیگ ضیا کے اعجاز الحق کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے اعجاز الحق کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کے خلاف شوکت بسرا کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار شوکت بسرا کا عدالت میں پیش ہو کر کہنا تھا کہ اللہ کو حاضر ناظر جان کر جو کہوں گا سچ کہوں گا، ہمارے پاس مکمل فارم 45 موجود ہیں، عدالت آر او کو طلب کرکے ان فارم 45 کی تصدیق کرسکتی ہے۔

شوکت بسرا کا کہنا تھا کہ آر او کہہ دے کہ یہ فارم 45 درست نہیں ہیں تو ہم درخواست واپس لے کر گھر بیٹھ جائیں گے، ان فارم کے مطابق مجھے واضح برتری ملی ہے، ہم اس کیس میں صرف انصاف چاہتے ہیں ، اللہ کو حاضر ناظر جان کر حلف بھی اس لئے لیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ میں آپ کو یہاں تقریر کرنے کی اجازت نہیں دوں گا ، قانونی بات کریں، یہ بتائیں! کس قانون کے تحت عدالت آر او کو طلب کرسکتی ہے۔

بعد ازاں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست گزار اور وکلا کے دلائل سننے کے بعد شوکت بسرا کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...