Home سیاست جمعیت علمائے اسلام کا بلوچستان میں بھی حکومت کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ

جمعیت علمائے اسلام کا بلوچستان میں بھی حکومت کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ

Share
Share

کوئٹہ:جمعیت علمائے اسلام (ف) نے بلوچستان میں بھی حکومت کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کر لیا۔

جے یو آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی حکومت میں شامل ہونا انتخابی نتائج کو تسلیم کرنے کے مترادف ہوگا، قومی اسمبلی سمیت بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں اپوزیشن میں بیٹھیں گے۔

ذرائع جے یو آئی نے بتایا کہ پورے ملک میں بھرپور اپوزیشن کا کردار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بلوچستان عوامی پارٹی اور پی پی نے بلوچستان میں حکومت سازی کیلئے رابطہ کیا ہے۔

جے یو آئی نے تمام سیاسی قوتوں کو آگاہ کیا ہے کہ انتخابات غیر منصفانہ ہوئے ہیں، جے یو آئی ملک میں دوبارہ عام انتخابات کے انعقاد کی خواہاں ہے۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...