Home نیوز پاکستان حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا اعلان

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا اعلان

Share
Share

اسلام آباد:نگران حکومت نے جانے سے پہلے عوام پر گیس اور پٹرول بم برسا دیئے۔گیس65فیصد مہنگی کرنے کی منظوری دینے کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8.37روپے فی لیٹر تک اضافہ کر دیا ہے پٹرول دو روپے73پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ نے اعلامیہ جاری کردیاہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 2.73 روپے فی لیٹر اضافہ جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 8.37روپے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے ۔

اعلامیہ کے مطابق پٹرول کی قیمت 272.89 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 275.62روپے فی لیٹر کردی گئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 8.37روپے فی لیٹر اضافے سے 278.96 روپے سے بڑھا کر287.33 روپے فی لیٹر کردی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے کردیا گیا ہے جو انتیس فروری تک لاگو رہیں گی اور یکم مارچ کو نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا ۔

Share
Related Articles

چین سے دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، صدر آصف علی زرداری

ہائینان: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ چین کے...

موٹر سائیکل سواروں اور ٹرانسپورٹ سیکٹر کیلئے سبسڈی میں توسیع، وزیرِ اعظم کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے موجودہ معاشی صورتحال کے پیش...

سپر ٹیکس آئینی قرار: وفاقی آئینی عدالت کا تفصیلی فیصلہ جاری

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن...

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

اسلام آباد: حکومت نے عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ ڈالتے ہوئے...