Home سیاست ‎مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب

‎مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب

Share
Share

‎لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا۔اجلاس میں اتحادی جماعتیں شہباز شریف کو وزیراعظم بنوانے کے فیصلے کی تائید کریں گی۔

‎ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاوٴس میں سہ پہر 3 بجے ہوگا، اجلاس کی صدارت پارٹی قائد نواز شریف کریں گے، نومنتخب لیگی ارکان قومی اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت کر دی گئی۔
‎ذرائع کے مطابق اجلاس میں شہباز شریف کو وزیراعظم نامزد کرنے کے فیصلے کی توثیق کی جائے گی۔

‎ذرائع نے بتایا ہے کہ 28 فروری کو ہی مسلم لیگ ن اور دیگر اتحادی جماعتوں کا اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے، نواز شریف پنجاب ہاوٴس میں نو منتخب ارکان کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔
‎اجلاس میں اتحادی جماعتیں شہباز شریف کو وزیراعظم بنوانے کے فیصلے کی تائید کریں گی، 29 فروری کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...