Home Uncategorized ‎میں 3 مرتبہ اعتکاف میں بیٹھ چکی ہوں،کبریٰ خان

‎میں 3 مرتبہ اعتکاف میں بیٹھ چکی ہوں،کبریٰ خان

Share
Share

‎ کراچی: اداکارہ کبریٰ خان کا کہنا ہے کہ جب میں عمرے پر گئی تو شوبز کی ہی ایک خاتون نے کہا کہ کیسے کیسے لوگ عمرے پر جا رہے ہیں لوگ ہمیشہ اداکاروں کو مذہب سے دور سمجھتے ہیں۔

‎ماڈل اور اداکارہ کبریٰ خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں 3 مرتبہ اعتکاف میں بیٹھ چکی ہوں۔ عمرے پر بھی گئی تو اس کی ویڈیو یا تصاویر میں نے سوشل میڈیا پر نہیں ڈالی تھیں۔ شوبز سے وابستہ افراد کو ہمیشہ مذہب سے دور سمجھا جاتا ہے۔اعتکاف سے باہر آئی تو کچھ لوگوں نے مبارک باد دی تاہم کسی نے کہا کہ دیکھو اس نے نیل پالش لگائی ہوئی۔

‎کبریٰ خان کا کہنا تھا کہ جب میں عمرے پر گئی تو شوبز کی ہی ایک خاتون نے کہا کہ کیسے کیسے لوگ عمرے پر جا رہے ہیں۔ دوسرے لوگ ٹرول کریں تو پھر بھی سمجھ آتا ہے لیکن وہ خاتون خود اسی شعبے سے تعلق رکھتی ہیں اور پھر ایسی بات کہی۔ عمرے پر تو اللہ تعالیٰ بلاتے ہیں۔ اگر میں 5 وقت نماز پڑھتی ہوں تو اللہ تعالیٰ مجھے یہ توفیق دیتے ہیں۔

‎اداکارہ نے کہا کہ میں نے اب تک جو بھی کام کیا اور جتنی مجھے لوگوں سے محبت ملی یہ سب اللہ تعالیٰ کا کرم اور اس کی مہربانی سے ہوا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...