Home سیاست ‎ایک دو سال مشکل سہی، آسودگی کاوقت ضرور آئے گا،نوازشریف

‎ایک دو سال مشکل سہی، آسودگی کاوقت ضرور آئے گا،نوازشریف

Share
Share

‎ لاہور: قائد ن لیگ نواز شریف کاکہناہے کہ مسلم لیگ ن کو اب اپنی سیاسی میراث حاصل کرنی ہے، ایک دو سال مشکل سہی ،آسودگی کاوقت ضرور آئے گا، سیاست دان، انتظامیہ اور پولیس سمیت سب ملکر ملک کو مشکل سے نکالنا ہوگا

‎وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور قائد محمد نواز شریف سے فیصل آباد ڈویژن کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی اور اپنے حلقے کے مسائل اور عوام کی ضروریات سے آگاہ کیا۔

‎نواز شریف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت کو نہ ہٹایا جاتا تو پاکستان ترقی کی بلندیوں پر ہوتا، ناجائز قبضہ کرنے والوں نے اس ملک کے ساتھ جوکیا،سب نے دیکھا، مسلم لیگ ہی نہیں پاکستان کے ساتھ زیادتی ہوئی۔

‎محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کو اب اپنی سیاسی میراث حاصل کرنی ہے، ایک دو سال مشکل سہی ،آسودگی کاوقت ضرور آئے گا، سیاست دان، انتظامیہ اور پولیس سمیت سب ملکر ملک کو مشکل سے نکالنا ہوگا، ملکر صوبے اور ملک کے لئے کام کریں، پتنگ کی ڈور سے خوبصورت نوجوان کے جاں بحق ہو نے کا بہت دکھ ہے، ایسا اندوہناک واقعہ دیکھا نہ سنا۔

‎مریم نواز نے کہا کہ ڈور پھرنے والا بہت تکلیف دہ ہے، بچے کے ساتھ ظلم ہوا، واقعہ نظر انداز نہیں کرسکتے، ہمارا اجتماعی شعور شاید ان واقعات کا عادی ہوچکا ہے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...