Home نیوز پاکستان رابی پیرزادہ طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل

رابی پیرزادہ طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل

Share
Share

لاہور: شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی فنکارہ رابی پیرزادہ کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

انسٹاگرام پر رابی پیرزادہ کے اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں ایک اسپتال کے بستر پر لیٹے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

رابی پیرزادہ کی ٹیم کی طرف سے پوسٹ میں کیپشن دیا گیا کہ ان کی طبیعت کی خرابی کی وجہ سے آج قرآن کلاس نہیں ہوگی ساتھ ہی مداحوں سے ان کی صحت یابی کی دعا کیلئے درخواست بھی کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ آتے ہی مداح ان کی صحت یابی کیلئے دعائیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ رابی پیرزادہ نے شوبز انڈسٹری میں مختلف تنازعات کا شکار ہونے کے بعد انڈسٹری چھوڑ دی تھی اور وہ اب فلاحی کاموں میں مصروف رہتی ہیں

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...