Home نیوز پاکستان ‎لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس پی گن مین سمیت شہید

‎لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس پی گن مین سمیت شہید

Share
Share

‎لکی مروت: خیبرپختونخوا کے علاقے لکی مروت میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ڈی ایس پی کو گن مین سمیت شہید کر دیا۔

‎ فائرنگ کا افسوسناک واقعہ لکی مروت کے علاقے میں پیش آیا، ڈی ایس پی گل محمد خان رات گئے معمول کی گشت پر تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی، گولیاں لگنے سے گاڑی میں موجود ڈی ایس پی اور گن مین شدید زخمی ہوگئے۔

‎ڈی ایس پی گل محمد خان اور گن مین کو زخمی حالت میں سرائے نورنگ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

‎ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا، ناکہ بندی کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی گئی۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

پاکستان کے آٹو سیکٹر میں تاریخی پیش رفت، صنعتی ترقی کی مضبوط بنیاد رکھ دی گئی

اسلام آباد: پاکستان کے آٹو سیکٹر میں نمایاں پیش رفت سامنے آئی...

شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی دراندازی ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں بروقت کارروائی...