Home نیوز پاکستان مظفر گڑھ میں سفاک شوہر نے بیوی سمیت 7 بچوں کوقتل کردیا

مظفر گڑھ میں سفاک شوہر نے بیوی سمیت 7 بچوں کوقتل کردیا

Share
Share

علی پور: مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں سفاک شوہر نے بیوی سمیت 7 بچوں کو تیز دھار آلے سے ابدی نیند سلادیا۔

پولیس حکام کے مطابق مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں سجاد نامی شخص نے اہلیہ سمیت اپنے سات بچوں کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا، واقعے کے بعد قاتل نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قاتل نے گھریلو ناچاقی پر اہلخانہ کو قتل کیا، سجاد درزی کا کام کرتا ہے۔

قتل ہونے والوں میں سجاد کی 40 سالہ بیوی کوثر مائی، 8 سالہ انسہ، 7 سالہ کنزہ، 6 سالہ رمشہ، 4 سالہ مہناز، 2 سالہ انس، 3 سالہ سبحان اور 6 ماہ کی منزہ شامل ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق قتل ہونے والے تمام افراد کی میتیں سول ہسپتال علی پور منتقل کر دی گئی ہیں۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 2 مارچ کو لاہور کے علاقے سبزہ زار کی حدود میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا تھا جسے بعدازاں پولیس نے گرفتار کر لیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعے کا نوٹس لے کر آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی۔مریم نواز نے ماں اور سات بچوں کے قتل پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ملزم کو کیفر کردار تک پہنچانے کا حکم دے دیا۔

Share
Related Articles

ملک بھر میں سردی کی لہر برقرار،پہاڑوں پر برف کی سفید چادر بچھ گئی

اسلام آباد:ملک بھر میں سردی کی شدت برقرار رہی، بالائی علاقوں میں...

بشریٰ بی بی کی 4 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد: اسلام آباد کی مقامی عدالت نے بانی پی ٹی آئی...

جسٹس علی باقر نجفی نے قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا

لاہور: جسٹس علی باقر نجفی نے قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ...

پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات طے

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی...