Home Uncategorized ‎شادی کے بعد شوبز سے دوری اختیار کرلوں گی ، مہوش حیات

‎شادی کے بعد شوبز سے دوری اختیار کرلوں گی ، مہوش حیات

Share
Share

کراچی:پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات کاکہنا ہے کہ وہ فی الحال شادی کے لیے تیار نہیں ہیں لیکن جب بھی شادی کریں گی تو شوبز سے عارضی طور پر دوری اختیار کرلیں گی۔

سوشل میڈیا پر مہوش حیات کا پْرانا انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں اْنہوں نے اپنے کیریئر، اپنی شادی اور جیون ساتھی کی خوبیوں کے بارے میں کْھل کر بات کی۔

مہوش حیات نے کہا کہ مرد مجھ سے ڈرتے ہیں، آج تک کسی بھی مرد نے میرے ساتھ سنجیدگی سے تعلقات استوار کرنے کی کوشش نہیں کی، مردوں کو لگتا ہے کہ میں بہت غصے والی ہوں، اسی وجہ سے وہ مجھ سے دور رہتے ہیں۔

اداکارہ نے اپنے جیون ساتھی کی خوبیوں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ میرا شوہر مالی طور پر مستحکم ہو، وہ مجھ سے زیادہ پیسہ کماتا ہوں تاکہ وہ میرے تمام خرچے باآسانی برداشت کرسکے۔

اْنہوں نے کہا کہ میرا شوہر خوش مزاج انسان ہو کیونکہ میں خود بہت سنجیدہ ہوں، اس کے علاوہ میرے لیے خوبصورتی معنی نہیں رکھتی، بس میرا شوہر نیک اور مہربان دل کا مالک ہونا چاہیے۔

مہوش حیات نے شادی کرنے کے حوالے سے کہا کہ میں شادی کے لیے ذہنی طور پر تیار نہیں ہوں لیکن اگر ہالی ووڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو میرے گھر بارات لیکر آئیں گے تو میں فوراََ شادی کرلوں گی کیونکہ میں اْن پر فِدا ہوں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ شادی ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے لہٰذا میں جب بھی شادی کروں گی تو کچھ عرصے کے لیے شوبز سے دوری اختیار کرلوں گی تاکہ میں اپنی ازدواجی زندگی کو زیادہ وقت دے سکوں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...