Home Uncategorized مشہور پوپ سنگر کا جنوبی کوریا میں مسجد بنانے کا اعلان

مشہور پوپ سنگر کا جنوبی کوریا میں مسجد بنانے کا اعلان

Share
Share

سئیول: مشہور پوپ سنگر،اداکار اور یو ٹیوبر داؤد کم نے جنوبی کوریا میں مسجد بنانے کا اعلان کردیا۔

جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ سنگر اور یوٹیوبر داؤد کم نے سوشل میڈیا پر جنوبی کوریا کے شہر ان شن میں مسجد بنانے کا اعلان کیا۔

 

سنگر داؤد کم نے اپنے سوشل میڈیا پر مسجد کی تعمیر کے لیے خریدی گئی زمین اور اس کے معاہدے کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ آخر کار آپ کی مدد سے مسجد کی تعمیر کا معاہدہ کرلیا۔ اس زمین پر اب جلد ایک مسجد بن جائے گی مجھے یقین نہیں آرہا۔ اس سلسلے میں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن مجھے یقین تھا کہ میں یہ کام کرلوں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسجد کے ساتھ کورین شہریوں کو دین کی دعوت دینے کے لیے اسلامک پوڈ کاسٹ اسٹوڈیو بھی بنایا جائے گا۔ جنوبی کوریا کی ہر گلی میں اذان کی خوبصورت آواز گونجنے تک میں جدوجہد کرتا رہوں گا۔

سنگر، یوٹیوبر اور اداکار داؤد کم نے جو جے کم کے نام سے مشہور ہیں 2019 میں اسلام قبول کیا تھا اور متعدد بار اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں حاضری کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ داؤد کم نے 2022 میں رمضان المبارک کے دوران عمرے کی سعادت حاصل کی تھی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...