Home سیاست ‎اسرائیل ہر وہ اقدام کرے گا جو اسے اپنے دفاع کے لیے ٹھیک لگے گا، نیتن یاہو

‎اسرائیل ہر وہ اقدام کرے گا جو اسے اپنے دفاع کے لیے ٹھیک لگے گا، نیتن یاہو

Share
Share

یروشلم: اسرائیل نے کہا ہے کہ اپنے دفاع کے لیے جو بھی ضروری ہوا کریں گے۔ اسرائیل ہر وہ اقدام کرے گا جو اسے اپنے دفاع کے لیے ٹھیک لگے گا۔

اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے جرمن اور برطانوی وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ اسرائیل اپنے دفاع سے متعلق فیصلے خود کرے گا۔

اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہم اپنے فیصلے خود کریں گے۔ اسرائیل ہر وہ اقدام کرے گا جو اسے اپنے دفاع کے لیے ٹھیک لگے گا۔

دوسری جانب ایران کے حملوں کے بعد امریکا اور برطانیہ سمیت دنیا کے دیگر ممالک نے اسرائیل سے تحمل سے کام لینے اور کشیدگی میں اضافہ نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔برطانوی وزیرخارجہ جیمز کیمرون کا کہنا ہے کہ بظاہر لگتا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے ڈرون اور میزائل حملوں کا جواب دینے کی تیاری کر لی ہے۔

Share
Related Articles

وکلا ء احتجاج، پولیس کی جانب سے ریڈ زون کے داخلی راستے بند ، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں وکلا ء کے احتجاج کے باعث پولیس کی...

ملٹری ٹرائلز کیس،شاید سلمان اکرم راجہ چاہتے ہیں کہ ملزمان جیلوں میں سڑتے رہیں،جسٹس جمال مندوخیل

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے...

سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کی تعیناتی کامعاملہ، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کی تعیناتی کے معاملے پر...