Home Uncategorized امریکا میں ڈانس پارٹی میں فائرنگ ، 3 افراد ہلاک اور 15 زخمی

امریکا میں ڈانس پارٹی میں فائرنگ ، 3 افراد ہلاک اور 15 زخمی

Share
Share

واشنگٹن: امریکی ریاست الاباما میں ہونے والی ویک اینڈ ڈانس پارٹی میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست الباما میں ہونے والی پارٹی میں ایک شخص نے معمولی سی تلخ کلامی پر جھگڑا شروع کردیا اور پارٹی کے شرکاء پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

فائرنگ میں 15 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جنھیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 3 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی گئی جب کہ 6 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

فائرنگ کرنے والا شخص جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا جس کی تلاش میں چھاپا مار کارروائی کی جا رہی ہے۔ تاحال ملزم کی شناخت نہیں ہوسکی ہے اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

Share
Related Articles

جامشورو میں مسافر وین پہاڑی سے نیچے جاگری ، 14 افراد جاں بحق

حیدرآباد : اندرون سندھ کے ضلع جامشورو میں مسافر وین پہاڑی سے...

جماعت اسلامی کا متوقع غزہ مارچ، اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں جماعت اسلامی کی جانب سے متوقع غزہ مارچ...

لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی ،11افرادجاں بحق، 4پاکستانی بھی شامل

اسلام آباد: لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی...