Home نیوز پاکستان ‎ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

‎ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

Share
Share

اسلام آباد:ملک میں ذی الحج 1445 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت کمیٹی کا مرکزی اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت کراچی میں ہوگا۔

علاوہ ازیں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے۔

ملک میں آج 7 جون بروز جمعہ 29 ذیقعد ہے اور آج ہی ذی الحج کا چاند نظر آنے کی صورت میں 8 جون بروز ہفتہ کو یکم ذی الحج اور 17 جون بروز پیر کو عیدالاضحیٰ ہوگی۔

دوسری جانب گزشتہ روزسعودی عرب میں ذو الحج کا چاند نظر آگیا، یوم عرفہ 15 جون جبکہ عید الاضحیٰ 16 جون کو ہوگی۔

Share
Related Articles

دنانیر مبین کی سوشل میڈیا پر نرمی اور ہمدردی کی اپیل

کراچی: اداکارہ دنانیر مبین نے سوشل میڈیا پر تصاویر پر کیے جانے...

ثناء یوسف قتل کیس: مزید گواہ کا بیان ریکارڈ، سماعت ملتوی

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل...

مئی 2026: پاکستانیوں کے لیے ممکنہ طویل تعطیلات کا مہینہ

اسلام آباد: مئی 2026 پاکستانیوں کے لیے تعطیلات کے حوالے سے خاصا...

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...