Home نیوز پاکستان پاکستان میں بوہری برادری آج عید الاضحی منا رہی ہے

پاکستان میں بوہری برادری آج عید الاضحی منا رہی ہے

Share
Share

کراچی: پاکستان میں بسنے والی بوہری برادری آج عید الاضحیٰ اپنے روایتی جوش و خروش کے ساتھ منا رہی ہے۔شہر قائد میں آباد بوہری برادری نے عید الاضحیٰ کی نماز کی ادائیگی کے بعد ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں بوہری برادری نے مساجد میں عیدالاضحیٰ کی نماز مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ ادا کی، صدر کے علاقے میں بوہری برادری کی مرکزی طاہری مسجد میں بھی عید کی نماز کا بڑا اجتماع منعقد ہوا۔

عید الاضحیٰ کی نماز کے بعد بوہری برادری کی جانب سے سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے حوالے سے قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔ علاوہ ازیں سعودی عرب اور امارات سمیت خلیجی ممالک میں بھی آج عید منائی جا رہی ہے جبکہ امریکا، برطانیہ، یورپ اور کینیڈا میں کچھ مقامات پر کل عید منائی جائے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان بھر میں کل بروز پیر عیدالاضحیٰ منائی جائے گی۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...