برج ٹاؤن:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سپر 8مرحلہ میں بھارت نے افغانستان کو 182 رنز کا ہدف دے دیا۔
میگا ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں 20 ٹیموں پر مشتمل چار گروپس کے 40 میچز کھیلے گئے تھے، پہلے راؤنڈ کے اختتام پر 8 ٹیموں نے سُپر مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا۔
یاد رہے کہ سُپر 8 میں پہنچنے والی 8 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ ون میں افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش اور بھارت جبکہ گروپ ٹو میں انگلینڈ، جنوبی افریقہ، امریکا اور ویسٹ انڈیز شامل ہے۔