Home کھیل بابراعظم اپنے خلاف سازش ہونے کا دعویٰ کردیں،فضا میں خط لہرائیں،عبدالقادر پٹیل کا دلچسپ مشورہ

بابراعظم اپنے خلاف سازش ہونے کا دعویٰ کردیں،فضا میں خط لہرائیں،عبدالقادر پٹیل کا دلچسپ مشورہ

Share
Share

اسلام آباد : قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اپنے خلاف سازش ہونے کا دعویٰ کردیں،فضا میں خط لہرائیں، عبدالقادر پٹیل نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو دلچسپ مشورہ دے دیا.

پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ بابر اعظم بھی اپنے خلاف سازش ہونے کا دعویٰ کر دے ایک خط لہرائے اور پھر کہہ دے خط گم ہوگیا۔

قومی اسمبلی کے ہفتہ کو ہونے والے اجلاس میں پیپلز پارٹی رہنما عبدالقادر پٹیل نے ایوان سے خطاب میں اظہار خیال کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو دلچسپ مشورہ دے دیا۔

عبدالقادر پٹیل نے اس کے ساتھ ہی کہا کہ میری بات کو سنجیدہ نہ لیاجائے مذاق کر رہا ہوں ، بابر اعظم کو مشورہ ہے وہ اپنے خلاف سازش ہونے کا دعویٰ کر دے، وہ ایک خط لہرائے اور پھر کہہ دے خط گم ہوگیا ہے جان چھوٹ جائے گی۔

اس پر جب سنی اتحاد کونسل کے رکن جمشید دستی کی جانب سے مداخلت کی گئی تو پی پی رہنما پٹیل کا کہنا تھا کہ آپ چپ کر جائیں آپ جگہ جگہ سے ہوکر آئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہم نےتو دیکھ لیا کہ ہماری تباہی کا ذمہ دار کون ہے، 4سال تک آپ کو برداشت کیا گیا، ملک معاشی دلدل میں ہےتواسکا بہت بڑاحصہ آپکی طرف جاتا ہے، صرف 76فیصدقرضہ آپ کی وجہ سے 4 سالوں میں بڑھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کیوں بھول جاتےہیں ایک سابق وزیراعظم سرکاری ٹی وی سے چپک گیا تھا، ایک ایک وزیر کے ساتھ 20،20 گاڑیاں ہوتی تھیں جو کہتا تھا سائیکل پر آؤ۔

انھوں نے الزام لگایا کہ صرف 18 لاکھ آپ کو گائے بھینسیں بیچ کر ملے 35 لاکھ کاآپ نے مشاعرہ کروا دیا۔

Share
Related Articles

پی ایس ایل 10، لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 65 رنز سے شکست دیدی

کراچی: پی ایس ایل 10 کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز نے...

ون ڈے فارمیٹ میں گیندوں سے متعلق قانون میں تبدیلی متوقع

دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایک روزہ فارمیٹ میں بیٹرز اور...

پی ایس ایل 10،اسلام آباد یونائیٹڈ کے 244 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی بیٹنگ جاری

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ 10 کے پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ...

پی ایس ایل 10،کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے ہاتھوں پشاور زلمی کو 80 رنز سے شکست

راولپنڈی:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے دوسرے میچ میں کوئٹہ...