Home سیاست سانحہ نو مئی، سرکاری عمارت جلانے کے مقدمے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا طلب

سانحہ نو مئی، سرکاری عمارت جلانے کے مقدمے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا طلب

Share
Share

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ نو مئی کو سرکاری عمارت جلانے کے الزام میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کو طلب کرلیا۔

انسداد دہشت گردی راولپنڈی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے وزیر اعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور، قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل،اشرف سوہنا اور مہر محمد جاوید کو سانحہ 9 مئی کے تھانہ کینٹ میں سرکاری عمارت جلانے کے مقدمہ میں طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔

عدالت نے مذکورہ رہنماؤں کو 26 جون کو اڈیالہ جیل طلب کیا ہے۔ مذکورہ مقدمے میں وزیراعلیٰ سمیت چاروں رہنماؤں نے ضمانت حاصل کی ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ سانحہ9 مئی کے تمام کیسوں کی26 جون کو اڈیالہ جیل عدالت میں سماعت ہوگی اور بانی چئیرمین پی ٹی آئی سمیت تمام ملزمان کو فرد جرم کے لئے مقدمات کے چالان کی نقول تقسیم کی جائیں گی۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...